4. ریموٹ جابز / فری لانسنگ / ای کامرس پلیٹ فارمز کو انڈسٹری کا درجہ دے کر آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں تمام سرکاری ادارے کاروبار فرینڈلی ہوں۔ لوگوں کو کاروبار میں مدد اور تربیت دے کر غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ چائنہ کی طرز پر کاٹیج انڈسٹری کا فروغ ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
اسی طرح ای کامرس کے مزید پلیٹ فارمز اور مارکیٹ پلیسز کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے عام پاکستانیوں کو تربیت دے کر عالمی منڈیوں میں روزگار کی تلاش میں مدد دی جا سکے۔
14. امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی شدید ضرورت ہے۔ عدم تحفظ کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید خطوط پر تربیت اور بہترین پیکج اس معاملے میں مدد دے سکتا ہے۔ کیونکہ پُرامن معاشرہ ہی ترقی یافتہ معاشرہ ہوتا ہے۔ سستا اور فوری انصاف معاشرے میں شدت پسندی کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے۔ پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے درج ذیل اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

تعلیم و تربیت

قانون سازی

معاشرتی ترتیب اور توازن

شخصی آزادیوں کو یقینی بنانے کیلئے سخت ترین سزائیں
15۔ مکمل طور پر ڈاکومنٹری اکانومی میں کاروبار اور مصنوعات کی مکمل سرٹیفیکیشن اور رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کی ممانعت۔
جعلی مصنوعات ،دھوکہ دہی اور بغیر گارنٹی کے پروڈکس بیچنا قانوناً جرم ہو۔
تمام سرکاری اور نجی کاروباری سرگرمیوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔