
اغراض و مقاصد – عام انسان پارٹی
(مردم شماری و ڈیٹا بیس)
صحیح مردم شماری اور درست ڈیٹابیس کے بغیر حقیقی پلاننگ ممکن نہیں۔ عام انسان پارٹی ڈیٹا بیس مرتب کرے گی۔ ہر شہری کی تعلیمی استعداد ، اکنامک پوزیشن ، میڈیکل ہسٹری ، جائیداد ، ملکی و بین الاقوامی سفر و شہریت اور جرم و سزا وغیرہ کا تمام ڈیٹا بیس اس کے شناختی کارڈ میں موجود ہوگا۔ تمام سرکاری نیم سرکاری اور اور پرائیویٹ اداروں کو نادرا کے ڈیجیٹل سسٹم سے باہم منسلک کرکے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک نظام وضع کیا جائے گا جس میں شہریوں کو میرٹ پر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈیجیٹل الیکشنز
عام انسان پارٹی ڈیجیٹل پاکستان پر یقین رکھتی ہے اور ڈیجیٹل پاکستان ڈیجیٹل الیکشن کے بغیر ممکن نہیں۔ الیکشن میں دھاندلی کو فروغ دینے کے لیے ہماری اشرافیہ پاکستانیوں کے اربوں روپے الیکشن کمیشن کے عملے کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے ساتھ ساتھ الیکشن کے اخراجات پر ضائع کر دیئے جاتے ہیں۔ جبکہ آج کل کے جدید دور میں یہ کام سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے بآسانی کی جا سکتا ہے۔ آگو موبائیل فون ایپلیکیشن کے ذریعے بنک ٹرانزیکشن ممکن ہیں تو ووٹ کیوں ممکن نہیں۔ سمارٹ فون ایپلیکیشن کی مدد سے نہ صرف الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ الیکشن کے اخراجات کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ ہم سو فیصد مفت الیکشن کروا سکتے ہیں۔ الیکشن مفت ہونے کی صورت میں نہ صرف حکومتی سطح پر الیکشن پر اٹھنے والے اخراجات بچیں گے بلکہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواران کے اخراجات بھی صفر ہو جائیں گے اور عام انسان انتخابات میں بآسانی حصہ لے سکیں گے۔ اس عمل سے ملک میں حقیقی قیادت جنم لے گی اور ملک میں حقیقی جمہوریت فروغ پا سکے گی۔
ڈیجیٹل ووٹنگ سسٹم کی مدد سے ایک ایسا نظام مرتب کیا جائے گا جس کے تحت شہری الیکشن
یں نہ صرف اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے من پسند امیدواران کا انتخاب کر سکیں گے بلکہ کسی بھی غلط سیاسی فیصلے کی صورت میں وہ ایسے منتخب شدہ ارکان اسمبلی کو ڈی ووٹ بھی کر سکیں گے۔ اس عمل سے شہریوں کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والا منتخب شدہ ارکان اسمبلی حتی کہ وزیراعظم اور اس کی کابینہ خود بخود نااہل قرار پا جائے گی۔ عدالتوں کے چکر لگانے اور قوم کو مزید نقصان پہنچانے کی مہلت نہیں ملے گی۔
ڈیجیٹل کرنسی کا عملی نفاذ کر کے کرنسی نوٹوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے گا تاکہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ حاصل ہو سکے۔ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹمز کی مدد سے ہر شخص کو اپنے اکاؤنٹ سے تمام قسم کی ادائیگی کرنے کا پابند بنایا جائے گا تاکہ تمام شہریوں کے اکاؤنٹس کی نگرانی کی جا سکے اور کرپشن کا خاتمہ ہو سکے۔ ہر شہری اپنے اکاؤنٹ میں آنے انکم اور ادائیگی کی رقم سے نہ صرف باخبر ہو گا بلکہ ذمہ دار اور جواب دہ بھی۔ ڈیجیٹل کرنسی سے کرپشن کا 100 فیصد خاتمہ ہو جائے گا۔
ڈیجیٹل پاکستان
عوامی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت گار بنایا جائے گا۔ کسی بھی شہری کو کسی بھی مسئلے کے لیے حکومتی اداروں کے پاس نہیں جانا پڑے گا بلکہ ڈیجیٹل پاکستان میں کوئی بھی شہری حکومت کو اپنے کسی بھی مسئلے کی صورت میں ڈیجیٹل اپلیکیشن کے ذریعے آگاہ کرے گا اور حکومتی ادارے شہریوں کے پاس انکے گھر جا کر ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔
تمام سرکاری نوکریاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہونگی۔ کام نہ کرنے والے ملازم کو فوری طور پر برطرف کیا جا سکے گا۔
سرکاری اداروں میں ضرورت سے زائد بھرتیوں کو فی الفور ختم کر دیے جائے گا۔
جدید زمانے کے مطابق جدید سکلز اور صلاحیتیں رکھنے والے ملازمین ہی بھرتی کیے جائیں گے۔ جو شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کی تربیت ، صلاحیت اور جذبہ رکھتے ہوں۔
بڑھاپے یا کسی بیماری کی صورت میں ہر پاکستانی کو پینشن ملے گی۔ کام نہ کر سکنے کی صلاحیت کا اندازہ میڈیکل بورڈ لگائے گا۔
قانون سازی اور امن عامہ
عام انسان پارٹی آ ئین کی پاسداری اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ عام انسان پارٹی قانون کو معاشرے کے لئے مفید ترین بنانے اور معاشرے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے موجودہ قوانین میں وقتا فوقتا تبدیلی اور بہتری کی گنجائش کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔ عام انسان پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تمام قوانین اور ضابطے انسان کی ترقی فلاح سہولت کاری اور مدد کے لیے ہونے چاہیں۔ اگر کوئی قانون انسانوں کی مشکلات حل کرنے کے راستے میں حائل ہے تو اسے فورا تبدیل کیا جانا چاہئے۔ ملکی قوانین سے انحراف ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور کوئی شخص یا ادارہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔ قانون سب کے لئے برابر ہوگا۔ قانون پر عمل درآمد کو قابل فخر مثال بنایا جائے گا۔
فوری اور مفت انصاف
عام انسان پارٹی مفت اور فوری انصاف پر یقین رکھتی ہے ۔ انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ریاست شہریوں کے حقوق کی ضامن ہوگی اور آئین پاکستان کے تحت شہری آزادیوں کو یقینی بنائے گی۔ عدالتیں 24 گھنٹے کام کریں گی۔ لوکل جسٹس سسٹم کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو تیز رفتار انصاف کو یقینی بنائے گا ایک دن ، ایک ہفتے ، دو ہفتے اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں فیصلے کرنے کا پابند ہوگا۔ چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو نفسیاتی مراکز میں زیر تربیت رکھ کر علاج کیا جائے گا۔ صرف انتہائی خطرناک مجرموں کو ہی جیل میں رکھا جائے گا۔ ریاست ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ کسی شہری کو انصاف کے حصول کے لیے تگ و دو نہیں کرنی پڑے گی۔
جدید نظام تعلیم
تعلیم کے میدان میں پاکستان بہت ہی پسماندہ ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے اور ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ بامقصد اور جدید ترین تعلیم جو وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو بالکل مفت مہیا کی جائے گی۔ میٹرک تک تمام تعلیم مفت اور آن لائن ہوگی۔ تعلیمی ٹی وی چینلز اور انٹرنیٹ کی مدد سے ابتدائی تعلیم کو ڈور سٹیپ پر مہیا کیا جائے گا۔ پروفیشنل تعلیم کے لئے تعلیمی ادارے بنائے جائیں گے جو جدید ترین ہوں گے۔ ملک میں ریسرچ اور ایکٹویٹی بیس نظام تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔ پورے ملک میں ایک ہی ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ ہوگا جو تمام تر امتحانات کی نگرانی کرے گا۔ کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
صحت پروگرام (مفت اور یکساں سہولیات)
صحت کے میدان میں اصلاحات کی بہت زیادہ ضرورت ہے عام انسان پارٹی ہسپتالوں کی درجہ بندی کرے گی اور آبادی کے لحاظ سے ہر درجے کے ہسپتال ایک جیسے لیول پر ہوں گے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بہترین سہولیات دی جائیں اور پروفیشنل ٹریننگ کے جدید ترین ادارے بنائے جائیں گے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کی اجازت نہیں ہوگی۔ یکساں سہولیات اور جدید ترین لیبارٹریز پر مشتمل نئے ہسپتال بنائے جائیں گے۔ دور دراز کے علاقوں کو عارضی طور پر آن لائین میڈیکل سروس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ تمام بڑی شاہرات پر ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر بیسک ہیلتھ یونٹس کا قیام عمل مین لایا جائے گا۔ ہر تحصیل میں ایک میگا ہسپتال قائم کیا جائے گا۔
خواتین کے حقوق ، مسائل ، خانگی زندگی اور عائلی قوانین
خواتین کسی بھی معاشرے کا نہایت ہی اہم جزو ہیں۔ عام انسان پارٹی افراد معاشرہ کی خانگی زندگی کو خوبصورت ، پرامن اور بہترین بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ عائلی قوانین میں تبدیلی کی جائے گی اور شادی کے پراسس کو آسان اور سادہ بنایا جائے گا۔ علاحدگی یا طلاق ہونے کی صورت میں مرد کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے بچے کی ضروریات کو 18 سال تک پورا کریے۔ ماہانہ اخراجات کی کم ازکم شرح تقریباً 15000 روپے فی بچہ ہوگی۔ (یہ شرح مثال کے طور پر دی گئی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل بھی ہو سکے گی)۔
بے گھر خواتین کی آباد کاری اور رہائش کے لیے ہر شہر میں خواتین رہائشی یونٹ بنائے جائیں گے جہاں پر رہائش کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے تربیتی مراکز بھی بنائے جائیں گے اور خواتین کو کاروبار کرنے کی عملی تربیت اور مشترکہ کاروبار کے مواقع اور رہائش کی جدید سہولیات دی جائیں گی۔
زرعی پالیسی
پاکستان ایک زرعی ملک ہے زراعت میں کفالت عزت ہماری منزل ہے۔ جدید ترین بیج اور مشینری کا استعمال پیداوار کو بڑھانے میں مدد دے گا۔ ڈیموں اور نہروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے جدید طریقوں کو عمل میں لایا جائے گا۔ سرکاری سطح پر سبزیاں اور پھلوں کی کاشتکاری کو فروغ دیا جائے۔ قومی شاہراہوں ، گلیوں اور خالی جگہوں پر زمین کا کوئی بھی ٹکڑا خواہ وہ کم از کم ایک مربع فٹ سائز کا ہی کیوں نہ ہو پر سبزیاں اور پھل اگائے جائیں گے۔ عام انسان پارٹی اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں سبزیاں اور پھل عوام کو انتہائی سستے داموں مہیا کیے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔ زمین پر کاشت کاری نہ کرنا جرم تصور ہو گا۔
صنعتی و تجارتی پالیسی
صنعتوں کا فروغ نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے بلکہ زرمبادلہ کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ صنعتیں ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ صنعتی ڈھانچے کے لئے جدید اور آسان قوانین وضع کیے جائیں گے اور سہولیات دی جائیں گی۔ صنعتوں کے لیے پروفیشنل کاریگر ، خام مال ، بجلی ، گیس ، پختہ سڑکیں اور عالمی منڈیوں تک رسائی کی تمام سہولیات کا جائزہ لے کر انہیں اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی صنعت کار عالمی منڈیوں میں دوسرے ممالک کا مقابلہ کرسکیں۔ عام انسان پارٹی کے فروغ کیلئے ایک مددگار ادارہ تشکیل دے گی جس کا دائرہ کار خاص طور پر خط غربت سے نیچے افراد معاشرہ کو باقاعدہ تربیت دے کر ذاتی کاروبار یا ملازمت کے قابل بنانا ہو گا۔
کاروباری ادارے
اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پاکستان میں تمام کاروباری ادارے اور صنعتیں 24 گھنٹے کام کریں۔ تمام ادارے سرکاری ہوں یا نجی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ چھٹی کا تصور ختم کر دیا جائے گا ہر دفتر یا ادارہ یا دکان شفٹوں میں کام کرے گی۔
جاب کی ڈیوریشن 8 آٹھ گھنٹے سے کم کرکے 6 گھنٹے روزانہ کر دی جائے گی۔ تمام قسم کا کاروبار ڈاکومنٹڈ ہوگا۔ ٹیکسوں کے نظاموں میں سادگی کو اہمیت دی جائے گی۔ اور ملٹی پل ٹیکس ختم کر دیے جائیں گے۔
روزگار
پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے اور متوسط طبقہ کی انکم میں اضافہ کرنے کی غرض سے کم از کم تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ کم از کم تنخواہ آدھا تولہ سونے کے برابر رکھی جا سکے جو کہ حالات کے مطابق زیادہ بھی کی جاسکتی ہے۔ یہ اصول پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں برابری کی سطح پر عمل میں لایا جائے گا۔ روزگار میں اضافے کے لیے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو 24 گھنٹے ورکنگ پوزیشن میں رکھا جائے گا۔ کاروبار کو 24 گھنٹے کھلا رکھ کر ملازمتوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے باہمی اشتراک سے تعمیرات کے شعبے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے لئے تربیت اور قرضہ دیا جائے گا۔ فری لانسنگ ، ای کامرس، ریموٹ جابز کیلئے موزوں ماحول اور تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گھریلو صنعتوں کو فروغ دے کر ہر قسم کے کاروبار میں اضافہ کیا جائے گا۔ پروفیشنل ٹریننگ کے ادارے قائم کیے جائیں گے تاکہ ہمارے ورکرز باقاعدہ ٹرینڈ ہوں اور ان کے پاس کام کرنے کا باقاعدہ لائسنس موجود ہو۔ غیر تربیت یافتہ افراد کو تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جائے گا۔ کسی بھی ورکر کو کام کرنے کا لائسنس ایک سال کے لیے دیا جائے گا اور ایک سال کے بعد اس کی کام کرنے کی استعداد کو چیک کرنے کے بعد دوبارہ لائیسنس دیا جائے گا۔ ایسے افراد جن میں کام کرنے کی صلاحیت کم ہوگی یا غیر موجود ہوگی ان کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا اور ان کو کسی دوسرے شعبے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ سبزی اور فروٹ کی منڈیوں کی تعداد بڑے شہروں میں تعداد بڑھائی جائے گی اور ان کی لوکیشن ایسی رکھی جائے گی کہ عوام کی رسائی ممکن ہو۔ آن لائن کاروبار کو فروغ دیا جائے گا۔ ہر کاروبار کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی جو ایسے قوانین وضع کرے گی جو بزنس مین کو کاروبار کرنے میں آسانیاں فراہم کریں گے۔ روزگار کی معلومات کے لئے سہولت گھر بنائے جائیں گے جو بے روزگار افراد کی رہنمائی کریں گے اور روزگار کے حصول میں مدد دیں گے۔
ھاوسنگ و تعمیرات
عام انسان پارٹی پاکستان کے تمام شہریوں کو گھر کی سہولت دے گی. نیا خاندان نیا گھرمنصوبے کے تحت ہر نوجوان بیس سال کی عمر میں الگ گھر کے لیے درخواست دے کر آسان قسطوں پر گھر حاصل کر سکے گا۔ ملٹی سٹوری بلڈنگ بناکر گھروں کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ نئے شہر بسائے گے۔ شاہراہوں اور دریائوں ، نہروں صحراؤں ، بڑی عمارات پر سولر پینلز نصب کر کے نہ صرف سایہ مہیا کیا جائے گا بلکہ بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہر نئے شہر میں زندگی کی تمام سہولیات دستیاب ہونگی۔ پرانی آبادیوں کو تبدیل کیا جائے گا ان میں موجود بڑی مارکیٹوں کو مختلف علاقوں میں شفٹ کر دیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور آلودگی کم کی جا سکے۔
بین الاقوامی تعلقات
عام انسان پارٹی بین الاقوامی تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ خاص طور پر ریجنل تعلقات اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو انتہائی دوستانہ اور فائدہ مند دیکھنا چاہتی ہے۔ پاکستانی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر مضبوط تعلقات اور جدید سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔ نئی منڈیوں کی تلاش ، ثقافت کی ترویج ، پاکستان کے قومی تشخص کی بحالی اور بہتر کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے تمام ممالک میں شیڈو منسٹرز اور شیڈو ایمبیسیڈرز تعینات کیے جائیں گے۔
ٹرانس جینڈرز
ٹرانس جینڈرز ہمارے ملک کا سب سے پسماندہ طبقہ ہے۔ جس کے لیے باعزت روزگار کے یکساں مواقع ، جدید تعلیم ، معیاری صحت کی یکساں سہولیات کے ساتھ ساتھ انکی آباد کاری کے بھی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ عام انسان پارٹی ان کو عملی تربیت دے کر معاشرے کا مفید شہری بنائے گی۔
عام انسان پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ترقی اور خوشحالی پر عام انسان کا بھی حق ہے۔ عام انسان پارٹی پاکستان کی جدید ترین پارٹی ہونے کا دعوی کرتی ہے اور یہ اعلانح کرتی ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ہماری بنیاد اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔
عام انسان پارٹی ایک عام شہری کو باشعور بااختیار اور با عمل بنانا چاہتی ہے تاکہ پاکستان اکیسویں صدی کا ایک جدید ملک بن سکے۔ پاکستان میں پروپورشنلزم کی بنیاد پر عوامی ، جمہوری ، فلاحی سیاسی نظام انتہائی ضروری ہے۔
دوستو پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر اس کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت کریں۔ اگر آپ بھی ایک عام انسان ہیں اور عام انسان کی خوشحالی اور سربلندی کے خواہشمند ہیں تو ہماری ٹیم کا حصہ بنیئے۔ اور پاکستان کو جدید ملک بنانے میں ہماری مدد کیجیے۔
شکریہ
عام انسان پارٹی عام انسان کی آواز
www.aaminsam.com
Call /WhatsApp : +923005755459
عام انسان پارٹی کا ممبر بننے کیلئے لنک پر کلک کر کے فارم پر کریں شکریہ
www.aaminsan.com/membership
#اپنے_جیسوں_کا_انتخاب_کریں
#AamInsan #AamInsanParty #VoiceOfACommonMan
#DigitalPakistan
#rajapakistani
#Mindset
#aamtvlive