Vision    (ویژن) 
 
مسائل کو عقلی بنیادوں پر سمجھنا اور سائنسی بنیادوں پر ان کا حل تلاش کرنا
 
To understand issues on a rational basis and Find out their solutions on scientific grounds 
Mission      (مشن) 
 
پروپورشنلزم کی بنیاد پر عوامی ، جمہوری ، فلاحی سیاسی نظام کا قیام
 
To establish a republic, democratic, welfare political system based on proportionalism.

Voice Of A Common Man

عام شہری سیاست کیوں کریں ؟

سیاست میں حصہ لینا ایک مثبت عمل ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ اپنے علاوہ دوسرے انسانوں کے لئے بھی اچھا سوچتے ہیں اور اجتماعی معاشی اور معاشرتی حقوق کے لئے آپ کوششیں کر رہے ہیں. کسی بھی انسان کی سیاست میں دلچسپی اس بات کی غماز ہے کہ وہ انسان اجتماعی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ باشعور افراد سے زندہ معاشرے اور زندہ معاشروں سے زندہ قومیں تشکیل پاتی ہیں۔ آپ کا سیاسی عمل میں حصہ نہ لینا آپ کے مردہ ہونے کی دلیل ہے کیونکہ مردے نہ اپنے لئے کچھ کر پاتے ہیں اور نہ ہی اپنے آس پاس کے لوگوں کے لئے۔ کسی بھی انسان کی غیر سیاسی سوچ اسے مفاد پرست بنا دیتی ہے وہ صرف اپنی ذات کے لئے سوچتا ہے۔ جبکہ سیاسی عمل میں حصہ لے کر آپ معاشرے کو بدلنے اور بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں

Honorable Members Of Our Team

Raja Pakistani

Founder Chairman

Ahsan Baig

President

Khalil Ur Rahman

Secretary General

Arshad Bashir

Secretary Finance

Shahida Perveen

Vice President Women Wing

Mudassir Khurshid

Shadow Minster Technical Education

Voice Of A Common Man

تعارف : عام انسان پارٹی
عام انسان پارٹی دور حاضر کی جدید ترین ڈیجیٹل پارٹی ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل سسٹمز پر یقین رکھتی ہے۔ عام انسان پارٹی ڈیجیٹل الیکشن ، ڈیجیٹل کرنسی اور ڈیجیٹل پاکستان کے لیے کوشاں ہے۔ عام انسان پارٹی پاکستان کے تمام بڑے مسائل کا بہترین اور قابل عمل حل رکھتی ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی پارٹی ہے جو عام انسانوں پر مشتمل ہے۔ جس میں عام انسان نہ صرف ممبر ورکر اور سپورٹر بن سکتے ہیں بلکہ قیادت بھی عام انسانوں کے پاس ہے۔ عام انسان پارٹی پاکستان کے عام انسانوں کو پارلیمنٹ میں پہنچا کر ملک کے اندر حقیقی جمہوری نظام لانا چاہتی ہے۔ عام انسان پارٹی اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہے کہ پاکستان کے اندر موجود وسائل پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کافی ہیں۔ پاکستان کو قرضوں کی ضرورت نہیں۔ بہترین منصوبہ بندی اور معیاری تعلیم کے ذریعے ہم پاکستان کو ایک مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔
عام انسان پارٹی عام پاکستانیوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور پارلیمنٹ میں عام انسانوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے سیاست کر رہی ہے۔ عام انسان پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ عام انسان کاروباری ادارے ، فیکٹریاں ، بینک ، تعلیمی ادارے ، جہاز ، ریلوے چلانے کے ساتھ ساتھ ملک چلانے کی بھی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا سیاست اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ عام انسان کی قیادت ہی عام انسان کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان قابل احترام ہیں. ایک دوسرے سے اختلاف کرنا، ہر ایک کا حق ہے. لیکن ایک دوسرے کی تضحیک مت کریں. ایک دوسرے کے برے برے نام رکھنا، ذاتی حملے کرنا، خاندانی معاملات کو اچھالنے کا کوئی فائدہ نہیں. الٹا اس طرح کرنے سے سب کا نقصان ہوتا ہے.
یہ ملک جمہوری اصولوں کی بنیاد پر وجود میں آیا. یہاں جمہوریت اسی صورت میں مستحکم ہو سکتی ہے جب، سب باشعور عوام ایک دوسرے کے اختلاف رائے کو برداشت کریں.
25 کروڑ عوام کے ملک کو چند نوسربازوں نے قابو کیا ہوا ہے اور وہ کسی عوامی آواز کو سامنے نہیں آنے دیتے. ان کو پتہ ہے کہ عوام متحد نہیں ہے.
آپ کو اپنے حصے کا کام کرنا ہے. تمام سیاسی راہنماؤں کی سنیں. جو اچھا لگے اس کی مان بھی لیں. لیکن خدا را، دوسروں پر تنقید کرتے ہوئے اچھے اور مہذب الفاظ کا چناو کریں.
ہمارے ہاں ایک بہت بری عادت، سیاسی لیڈروں کی ذاتی زندگی پر حملے کرنا ہے. یہ بالکل وقت کا ضیاع ہے. ہمیں کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں. آپ کو کسی کے سیاسی نظریات اور اعمال اچھے نہیں لگتے، آپ اسے چھوڑ دیں.