More About Aam Insan Party
معیشت میں بہتری کیسے ممکن ھے؟
عام انسان پارٹی کی چند تجاویز:
1۔ تمام سرکاری اداروں سے غیر ضروری نوکریاں ختم کر دی جائیں۔ غیر ضروری مرعات ختم کر دی جائیں۔ تمام سرکاری دفاتر ادارے اور عدالتیں 24 گھنٹے کام کریں گے۔ سرکاری ملازمین کو افسر کے کہنے پر پابندی لگا دی جائے۔عوام کے ملازم کہلائیں گے۔ کام نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو نوکری سے نکالا جاسکے گا۔
2. پروپورشنلزم (Proportionalism) کی بنیاد پر معیشت کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ حدود متعین کی جائیں۔ جن کے اندر رہ کر افراد معاشرہ کو کاروباری اور مالیاتی آزادیاں حاصل ہوں۔ یہ متعین حدود غربت اور امارت میں بے ہنگم اضافے کو روکیں گی اور معاشرے میں ایک معاشی توازن برقرار رہے گا۔ ڈیجیٹل پاکستان کے تحت ڈاکومنٹڈ اکانومی کو فروغ دے کر ایک اکنامک ریگولیٹری سسٹم قائم کیا جائے گا جو افراد معاشرہ کی معاشی ترقی میں مدد گار ثابت ہو گا۔
3. ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے کرپشن کا سدباب ممکن ہے۔
4. ریموٹ جابز / فری لانسنگ / ای کامرس پلیٹ فارمز کو انڈسٹری کا درجہ دے کر آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں تمام سرکاری ادارے کاروبار فرینڈلی ہوں۔ لوگوں کو کاروبار میں مدد اور تربیت دے کر غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ چائنہ کی طرز پر کاٹیج انڈسٹری کا فروغ ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
پاکستان میں ای کامرس کے مزید پلیٹ فارمز اور مارکیٹ پلیسز کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے عام پاکستانیوں کو تربیت دے کر عالمی منڈیوں میں روزگار کی تلاش میں مدد دی جا سکے۔
5. پاکستان کے ایجوکیشن سسٹم کو جدید اور آن لائن بنا کر بے شمار فضول خرچیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ جن میں سکولوں کی بلڈنگز ، اساتذہ کی تنخواہیں ، پٹرول ، کتابوں کے اخراجات شامل ہیں۔
6. گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی تمام گاڑیوں کا مکمل خاتمہ اور پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی مینوفیکچرنگ کی جائے تاکہ گاڑیوں کی درآمد اور پٹرول و ڈیزل پر غیر ضروری اخراجات کو ختم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ کم از کم ایک ہزار دیگر مصنوعات کو مقامی سطح پر تیار کیا جائے تاکہ غیر ملکی مصنوعات پر انحصار ختم کیا جا سکے اور کثیر مقدار میں زرمبادلہ بچایا جا سکے۔
7. پاکستان میں موبائل فون ، لیپ ٹاپس ، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس مصنوعات کی مینوفیکچرنگ جلد از جلد اسٹارٹ کی جائے تاکہ امپورٹ کی صورت میں میں ڈالر پر انحصار ختم ہو جائے۔
8. زراعت کے شعبے کو ترقی دے کر ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ملکی ایکسپورٹ کو بڑھایا جائے۔ پاکستان میں میں جدید فارمنگ کے ذریعے اجناس ، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں قابلِ قدر اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
9. گارمنٹس ، کھیلوں کا سامان اور بجلی کا سامان عالمی معیار کے مطابق بنا کر ایکسپورٹ کیا جائے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکے۔
10. سمگلنگ کی مکمل روک تھام کا نظام وضع کیا جائے۔
جس کے تحت سمگل شدہ اشیاء کی فروخت کو ناممکن بنا دیا جائے۔ سخت ترین سزائیں اور بھاری بھرکم جرمانے کیے جائیں۔
11. سمندروں اور دریاؤں کے پانی کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی قوانین بنائے تاکہ آبی حیات کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مچھلی کی پیداوار بڑھا کر بین الاقوامی منڈی میں فروخت کی جائے۔
12. پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بہت پوٹینشل موجود ہے جس کی بنیاد پر بہت سا زرِمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
13. پاکستان میں سستی بجلی کے حصول کے تمام ذرائع کو بروئے کار لاکر بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی سستی پروڈکٹس بنائی جا سکتی ہے۔ جو کاروباری سرگرمیوں کو نئی روح بخش سکتی ہیں۔
14. امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی شدید ضرورت ہے۔ عدم تحفظ کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید خطوط پر تربیت اور بہترین پیکج اس معاملے میں مدد دے سکتا ہے۔ کیونکہ پُرامن معاشرہ ہی ترقی یافتہ معاشرہ ہوتا ہے۔ سستا اور فوری انصاف معاشرے میں شدت پسندی کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے۔ پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے درج ذیل اقدامات نہایت ضروری ہیں۔
تعلیم و تربیت
قانون سازی
معاشرتی ترتیب اور توازن
شخصی آزادیوں کو یقینی بنانے کیلئے سخت ترین سزائیں۔
15۔ مکمل طور پر ڈاکومنٹڈ اکانومی میں کاروبار اور مصنوعات کی مکمل سرٹیفیکیشن اور رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کی ممانعت۔
جعلی مصنوعات ،دھوکہ دہی اور بغیر گارنٹی کے پروڈکس بیچنا قانوناً جرم ہو۔
تمام سرکاری اور نجی کاروباری سرگرمیوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔
راجہ پاکستانی
پاکستانی شہری جعلی سیاست دانوں کا انتخاب کرتے ہیں
اورانہی جعلی خدمت گاروں کو ووٹ دیتے ہیں جو سیاست دان بظاہر خدمت کے دعوے کرتے ہیں۔ حقیقی لیڈرشپ خدمت پر یقین نہیں رکھتی۔ نہ ہی وہ خدمت گار ہوتی ہے بلکہ وہ ایک ایسا نظام قائم کرتی ہے جو سب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتا ہے اور یوں پسماندہ قومیں مسائل سے باہر آ جاتی ہیں۔ خدمت کے چکر میں نہ پڑیں ان کے اصلی روپ کو پہچانیں اور درست فیصلہ کریں۔ اپ کا بہترین انتخاب ہی ہمارے بچوں کا مستقبل سنوار سکتا ہے۔ اپنے جیسوں کا انتخاب کیجئے۔
راجہ پاکستانی
عام انسان پارٹی کے وضع کردہ جدید نظام تعلیم کو چار حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ جس کا کل دورانیہ تقریباً 17 سے 20 سال کے تک ہوگا۔
پہلا حصہ : پانچ سالہ پرائمری سیکشن
پرائمری سیکشن میں انتہائی محدود سلیبس ہوگا اور سٹوڈنٹس سے کسی قسم کا امتحان یا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔ جس میں سٹوڈنٹس کو ماہرین کی زیر نگرانی اخلاقیات سکھائی جائے گی۔ ان کو دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہنا اور کام کرنا اور ان کی مشکل میں مدد کرنا شامل ہوگا۔ اس سیکشن میں تعلیم مکمل طور پر ایکٹیوٹی بیسڈ ہوگی۔ پرائمری سیکشن میں ماہر نفسیات اساتذہ تعینات کیے جائیں گے اور ان کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ وہ بچے کی ان بارن کوالٹیز یعنی خداداد صلاحیتوں کو سامنے لائیں۔ ٹیچرز اپنی سائنسی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کی پرسنلٹی میں نکھار پیدا کریں گے اور ہر سٹوڈنٹ پر انفرادی توجہ مرکوز کر کے ان کی پرسنلٹی کا انیلیسز کریں اور ان کے طبعی رجحانات ، IQ , ML ، EQ , CQ کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کریں۔ جن کی بنیاد پر ان سٹوڈنٹس کے مستقبل کے پروفیشن کا فیصلہ کیا جا سکےگا۔ سائنسی بنیادوں پر ان نتائج کو اخذ کرنے کے بعد ایک رزلٹ کی صورت میں سٹوڈنٹس کی پانچ سالہ کارکردگی شائع کی جائے۔
دوسرا حصہ : پانچ سالہ سیکنڈری سیکشن
پرائمری سیکشن سے حاصل کردہ معلومات اور پرسنلٹی انیلیسز کی بنیاد پر سٹوڈنٹ کا پروفیشن ڈیسائیڈ کیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر اس کے لیے مناسب سیکنڈری سکول کا انتخاب کیا جائے گا جہاں وہ اپنے طبعی رجحانات کے مطابق اپنے پروفیشن کی بنیادی تعلیم حاصل کر سکے۔ اس سلسلے میں سٹوڈنٹس کی ذہنی سطح کو مد نظر رکھتے ہوئے سلیبس کی کم از کم تین کیٹیگریز بنائی جائیں گی جس میں انتہائی اسان سے بتدریج مشکل سلیبس کی طرف جایا جائے گا۔
اگر کوئی بچہ اسان ترین لیول کو بھی کلیئر کرنے میں دشواری محسوس کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پرائمری سیکشن میں اس کی جو جانچ کی گئی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے اس کا طبعی رجحان درست طریقے سے معلوم نہیں کیا جا سکا اور اس کی پرسنلٹی کے جو نتائج مرتب کیے گئے وہ درست نہیں تھے۔ لہذا ایسے سٹوڈنٹس کو دوبارہ سپیشلائزڈ پرسنلٹی ٹیسٹنگ سینٹر بھیجا جائے گا۔ تاکہ ان کے پروفیشن کی درست جانچ کی جا سکے جہاں پر وہ اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر سکیں۔
اس سیکشن میں طالب علم کو عہد حاضر کی کم از کم ایک سکل پر کام کرنا ضروری ہوگا جس کی وجہ سے وہ خدا نہ خواستہ تعلیمی سلسلہ منقطع ہونے کی صورت میں اپنے پروفیشن کے طور پر استعمال کر سکے۔
تیسرا حصہ: پانچ سالہ پروفیشنل ماسٹرز ڈگری پروگرام
جب کوئی بھی طالب علم اپنا سیکنڈری تعلیمی مرحلہ مکمل کر لے گا تو پھر اسے پروفیشنل تعلیم کے لیے یونیورسٹی بھیجا جائے گا یونیورسٹی پانچ سال کی مدت میں اس کو پروفیشنل ٹریننگ دے گی۔
چوتھا حصہ: ہی ایچ ڈی اینڈ ریسرچ ورک
تعلیم کے چوتھے اور آخری حصے میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ریسرچ ورک اور پروفیشن میں نئی اختراحات و ایجادات کے لیے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم مکمل طور پر مفت دی جائے گی ان کو ہر فیسلٹی دی جائے گی جس کے تحت وہ اپنے پروفیشن ، سائنسی قوانین اور دریافتوں ، ریاضیاتی ، سماجی اور معاشی اصولوں میں مہارت حاصل کر سکیں۔
تعلیم کے میدان میں عام انسان پارٹی کی طرف سے تیار کردہ یہ ابتدائی خاکہ ہے جس کی بنیاد پر جدید تعلیمی نظام مرتب کیا جائے گا۔
راجہ پاکستانی


سیاسی لیڈرشپ کا انتخاب کیسے کریں؟
سیاسی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ہمیشہ اپنی آنکھوں میں مضبوط ، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے سہانے خواب سجائے اپنے لیڈر کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہیں۔ اپنے لیڈروں کو اپنا وقت ، اپنے جذبات ، اپنا اعتماد اور اپنا ووٹ دیتے ہیں۔ سیاسی کارکن ہمیشہ مخلص ہوتا ہے ، بے لوث ہوتا ہے اور ترقی کا خواہاں بھی۔ مگر سیاسی جماعتیں ان کا استحصال کرتی ہیں۔ لیڈران کیلئے عوامی فلاح و بہبود ، صحت ، تعلیم ، قانون ، انصاف ، غربت اور دیگر عوامی مسائل کوئی اہمیت نہیں رکھتے اسی لئے کبھی بھی یہ مسائل ان کی ترجیح نہیں بنے۔ سیاستدانوں کا واحد مطمع نظر حصول اقتدار ہی ٹھہرا۔ ہماری77 سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کسی بھی حکومت نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی کلی طور پر کوشش نہیں کی۔ جزوی کوششوں کے درپردہ ہمیشہ مفادات نمایاں رہے۔
محترم پاکستانی نوجوان سیاسی کارکنوں آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ، اپنی سیاسی لیڈرشپ کا انتخاب کرتے وقت درج ذیل چیزوں کا خیال رکھنا نہ بھولیں۔
سیاسی قیادت کے فیصلے کتنے عقلی ہیں؟
سیاسی لیڈر شپ کس حد تعصبات کا شکار ہے؟
کیا سیاسی قیادت موروثیت پر یقین رکھتی ہے؟
کیا سیاسی قیادت مالی کرپشن کا شکار ہے؟
سیاسی قیادت ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کس طرح کا پروگرام رکھتی ہے؟
سیاسی لیڈر شپ کن بنیادوں پر ٹکٹ دیتی ہے؟
ٹکٹ ہولڈر کا انتخاب کرتے وقت عام آدمی کو کتنا حصہ ملتا ہے؟
اگر آپ کی سیاسی پارٹی پہلے حکومت کر چکی ہے تو اس کی گزشتہ کارکردگی کیا رہی؟
عام انسان پارٹی ڈیجیٹل ووٹنگ پر یقین رکھتی ہے۔ ڈیجیٹل الیکشنز کے ذریعے پاکستان کے عام شہری بغیر کسی تفریق کے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں اور پارلیمنٹ میں عام انسانوں کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ سمارٹ فون میں موجود ایک ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل الیکشنز کو 100 فیصد یقینی ، فوری اور قابل بھروسہ بنایا جا سکتا ہے۔ اور یہ سارا عمل تقریبا مفت ہوگا۔
پیارے پاکستانیوں ڈیجیٹل ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کی مدد سے ہم یہ فرسودہ نظام بدل سکتے ہیں۔ اگر پاکستان میں گزشتہ 77 سالوں میں شفاف الیکشن کا کوئی بہترین نظام رائج ہوتا تو آج پاکستان کے حالات یکسر مختلف ہوتے۔ لیکن آج بھی وقت ہے ہم اپنی نئی نسل کو ایک بہترین پاکستان دے سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور صحیح نمائندے منتخب کریں۔ یاد رکھیئے جب تک آپ خود سیاست میں دلچسپی نہیں لیں گے آپ کا استحصال جاری رہے گا اور ہر چند سال بعد بہروپئے آپ کے خواب چرا لیں گے۔ یقین پیدا کریں کہ آپ میں حکمرانوں سے زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں اور آپ وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جو موروثی حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔ مانا کہ ہم سب کے مالی حالات کمزور ہیں مگر پھر اپنا ووٹ قیمے والے نان اور بریانی کی پلیٹ کے عوض ہرگز نہ بیچیں۔ کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ آئیے سب مل کر ڈیجیٹل الیکشنز کے لیے آواز اٹھائیں ، ڈیجیٹل الیکشنز کا مطالبہ کریں اور مروجہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں تاکہ پارلیمنٹ میں عوام کی صحیح نمائندگی ممکن ہو سکے۔ لہٰذا آگے بڑھیئے اور سیاست میں خود عملی طور پر حصہ لیجیئے تاکہ ہم سب مل ایک جدید ترقی یافتہ پاکستان اپنی نئی نسلوں کو دے سکیں۔
راجہ پاکستانی


سیاست میں حصہ لینا ایک مثبت عمل ہے
جو یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ اپنے علاوہ دوسرے انسانوں کے لئے بھی اچھا سوچتے ہیں اور اجتماعی معاشی اور معاشرتی حقوق کے لئے آپ کوششیں کر رہے ہیں کسی بھی انسان کی سیاست میں دلچسپی اس بات کی غماز ہے کہ وہ انسان اجتماعی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ باشعور افراد سے زندہ معاشرے اور زندہ معاشروں سے زندہ قومیں تشکیل پاتی ہیں۔ آپ کا سیاسی عمل میں حصہ نہ لینا آپ کے مردہ ہونے کی دلیل ہے کیونکہ مردے نہ اپنے لئے کچھ کر پاتے ہیں اور نہ ہی اپنے آس پاس کے لوگوں کے لئے۔ کسی بھی انسان کی غیر سیاسی سوچ اسے مفاد پرست بنا دیتی ہے وہ صرف اپنی ذات کے لئے سوچتا ہے۔ جبکہ سیاسی عمل میں حصہ لے کر آپ معاشرے کو بدلنے اور بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں
راجہ پاکستانی
ڈیجیٹل الیکشنز کیا ہیں؟
موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے کی جانے والی ووٹنگ ڈیجیٹل الیکشنز کہلائے گی۔ تمام پاکستانی شہری جو پاکستان میں یا دنیا بھر میں کہیں بھی رہتے ہوں اپنے موبائل فون کی مدد سے اپنے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
ڈیجیٹل الیکشنز کے فوائد :
دنیا بھر میں بسنے والے تمام اوورسیز پاکستانیز اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
ڈیجیٹل الیکشنز بالکل مفت ہوں گے۔ اور حکومت پاکستان کے اخراجات تقریباً صفر ہو جائیں گے۔
امیدواران کے اخراجات بھی بہت کم ہو جائیں گے جس کی وجہ سے عام شہری زیادہ تعداد میں الیکشن لڑ سکیں گے۔
پوسٹرز لگانے اور بینرز اویزاں کرنے سے گلیاں اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی۔ اور جگہ جگہ پوسٹر کا گند نظر نہیں آئے گا۔
ڈیجیٹل الیکشن کمپین کی وجہ سے امیدواران کو ووٹرز کے گھروں میں نہیں جانا پڑے گا۔
سرکاری عملے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کسی قسم کی ٹرانسپورٹ درکار نہیں ہوگی۔
حکومت کو کوئی انتظامات نہیں کرنا پڑیں گے۔
امیدواروں کو ووٹرز کو ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کرنی پڑے گی۔
امیدواروں کو الیکشن آفس نہیں کھولنے پڑیں گے۔
امیدواروں کو عملہ نہیں رکھنا پڑے گا۔
ڈیجیٹل الیکشنز سے صرف پیسہ ہی نہیں بلکہ وقت بھی بچے گا۔
ڈیجیٹل الیکشنز سو فیصد درست اور فوری نتائج دیں گے۔
ڈیجیٹل الیکشنز کا ریکارڈ ہروقت کم از کم چودہ ویب سائیٹس پر الگ الگ محفوظ ہو گا۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ، قومی اسمبلی کی ویب سائٹ، سینیٹ کی ویب سائٹ، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور ملک کی دس بڑی سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پرموجود ہوگا اور کوئی بھی ووٹر اپنے دیئے ہوئے ووٹ کو دیکھ سکے گا۔ جس سے دھاندلی کے چانسز ختم ہو جائیں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہر ووٹر اپنے ووٹ کو واپس بھی لے سکے گا۔ اگر کوئی امیدوار اپنے طے کردہ منشور سے ہٹ کر کام کرے گا یا منفی کارکردگی دکھائے گا تو ووٹرز کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنا ووٹ واپس لے کر اس امیدوار کو آٹومیٹکلی ڈی سیٹ کر دیں۔ ڈی سیٹ ہونے والے امیدوار کی جگہ پر نئے الیکشنز کا خودکار طریقے سے اناؤنسمنٹ ہو جائے گا۔ یہ نظام اتنا جدید اور خودکار ہوگا کہ امیدواروں کو عدالتوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ فیصلے فوری ہوں گے اور ملک کے اندر صرف حقیقی لیڈرشپ ہی کامیاب ہو سکے گی۔
کسی بھی ووٹر یا امیدوار کا آپس میں صرف سوشل میڈیا پر رابطہ ہوگا۔ جس کی وجہ سے مخالفین کے درمیان تصادم نہیں ہو گا۔ امن و آمان کے مسائل نہیں ہوں گے۔
ڈیجیٹل الیکشنز بار بار کرائے جا سکتے ہیں۔ قوم سے رائے لی جا سکتی ہے۔
ڈیجیٹل الیکشنز سے کسی امیدوار کو ووٹ کی مدد سے منتخب کیا جا سکے گا بلکہ ووٹرز اپنا دیا ہوا ووٹ واپس لے کر کسی بھی منتخب شدہ نمائیدے کو نااہل قرار دے سکیں گے۔
الیکشن کے معاملات میں عدالتوں کا عمل دخل صفر ہو جائے گا۔
امیدواروں کی اہلیت اور نااہلیت کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہوگا۔
صاف شفاف انتخابات پاکستان کو حقیقی جمہوری ملک بنانے اور پارلیمنٹ میں عام انسانوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل الیکشنز بنیادی کردار ادا کریں گے۔
راجہ پاکستانی


ڈیجیٹل احتجاج کیسے کریں؟
دنیا بھر کے لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لیے حکومتوں سے احتجاج کرتے ہیں ۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور نسبتاً تعلیم یافتہ ممالک میں احتجاج کرنے کے طریقے بھی زیادہ مہذب اور بہترین ہوتے ہیں۔ جہاں کسی کی جان و مال کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا۔ کسی کی جائیداد کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا اور ایمبولینسوں کے راستے نہیں روکے جاتے۔ مگر پاکستان جیسے ملک میں جہاں تعلیم و تربیت اور نظم و ضبط کی شدید کمی ہے، شاید پرامن احتجاج ممکن نہیں ہے۔ آج جب کہ دنیا ایک گلوبل ولج بن چکی ہے اور معاشرے ڈیجیٹل ہو رہے ہیں اس امر کی ضرورت ہے کہ احتجاج کو بھی ڈیجیٹل طریقے سے اپنایا جائے۔ عام انسان پارٹی چونکہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل پارٹی ہے اور جدید ترین پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ لہذا وہ عام احتجاج کی بجائے ڈیجیٹل احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔ عام انسان پارٹی سمجھتی ہے کہ ڈیجیٹل احتجاج ، احتجاج کی کسی بھی دوسری شکل سے زیادہ موثر اور کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈیجیٹل احتجاج دنیا بھر میں تیزی سے مقبول اور موثر ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں جسمانی اجتماعات ممکن یا محفوظ نہ ہوں وہاں ڈیجیٹل احتجاج ہی بہترین راستہ ہے۔
ڈیجیٹل احتجاج کرنے کے کچھ طریقے درج ذیل ہیں:
1. سوشل میڈیا کیمپین
اپنے مقصد کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام، اور ٹک ٹاک کا استعمال کریں۔ معلومات، کہانیاں، اور کال ٹو ایکشن کا اشتراک کرنے کے لیے پوسٹس، ویڈیوز اور گرافکس بنائیں۔ اپنے پیغام کو وسعت دینے اور زیادہ تر سامعین تک پہنچنے کے لیے متعلقہ ہیش ٹیگز # کا استعمال کریں۔
2. آن لائن پٹیشنز
مخصوص وجوہات یا پالیسی میں تبدیلیوں کی وکالت کرنے کے لیے Change.org یا Avaaz جیسے پلیٹ فارم پر آن لائن پٹیشن شروع کریں یا دستخط کریں۔ مزید حمایت اور دستخط جمع کرنے کے لیے درخواستوں کو اپنے سوشل نیٹ ورکس کے ساتھ شیئر کریں۔
3. ای میل کیمپین
اپنے خدشات اور مطالبات کا اظہار کرنے کے لیے سرکاری حکام، کمپنیوں، یا تنظیموں کو ای میلز لکھیں۔ ای میل ٹیمپلیٹس یا رابطے کی معلومات فراہم کرکے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔
4. ورچوئل ایونٹس
زوم، گوگل میٹ، یا فیس بک لائیو جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ورچوئل ریلیوں، ویبنارز، یا آن لائن میٹنگز کا اہتمام کریں۔ اہم مسائل پر گفتگو کرنے اور شرکاء کو متحرک کرنے کے لیے مقررین، پینلسٹ اور کارکنوں کو مدعو کریں۔
5. آن لائن فنڈ ریزنگ GoFundMe، Kickstarter، یا Patreon جیسے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے رقم عطیہ کرکے آپ کے مقصد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں یا افراد کی مدد کریں۔ عطیات کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے نیٹ ورک کے ساتھ فنڈ ریزنگ کیمپین کا اشتراک کریں۔
6. ڈیجیٹل آرٹ اور میمز
اپنے پیغامات اور مقاصد کو خوبصورت اور دلکش انداز میں پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل آرٹ، میمز اور انفوگرافکس بنائیں اور ان کا اشتراک کریں۔ میمز، خاص طور پر، بیداری پھیلانے اور گفتگو کو تیز کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
7. بائیکاٹ
آن لائن بائیکاٹ مہم کی بنیاد رکھیں اور اس میں حصہ لیں۔ آپ کے مقاصد سے متعلق ان کے موقف یا اقدامات کی بنیاد پر بعض مصنوعات، خدمات، یا کاروبار کو فروغ دیں یا ان سے اجتناب کریں۔
8. آن لائن ایڈووکیسی ٹولز
بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا کی کارروائیوں کو مربوط کرنے کے لیے آن لائن ایڈوکیسی ٹولز اور پلیٹ فارمز جیسے Thunderclap یا Twibbon کا استعمال کریں۔
9. تعلیمی مواد دوسروں کو مطلع کرنے اور مشغول کرنے کے لیے اپنے مقصد سے متعلق تعلیمی وسائل، مضامین، دستاویزی فلموں اور پوڈ کاسٹس کا اشتراک کریں۔ موجودہ مسائل کے بارے میں تنقیدی سوچ اور مکالمے کی حوصلہ افزائی کریں۔
10. ورچوئل مارچ اور مظاہرے
سیکنڈ لائف جیسے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے یا سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمڈ ایونٹس کے ذریعے ورچوئل مارچ یا مظاہروں کا اہتمام کریں یا ان میں شرکت کریں۔ اجتماعی اثر ڈالنے کے لیے دوسرے کارکنوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں۔
تمام ڈیجیٹل احتجاجی سرگرمیوں میں حفاظت اور قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھیں، اور معلومات کو آن لائن شیئر کرنے سے پہلے ہمیشہ اس کی درستگی کی تصدیق کریں۔ جب حکمت عملی اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ڈیجیٹل احتجاج سماجی تبدیلی کا ایک طاقتور ذریعہ ہو سکتا ہے۔
راجہ پاکستانی










Contact
Reach out to Aam Insan Party anytime.
Phone
aaminsanparty2020@gmail.com
+92 321 848 1929
Aam Insan Party @ 2026
All rights reserved.
