Shadow Mayor

شیڈو میئر کیا ہے؟

عام انسان پارٹی عام پاکستانیوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جو یہ سمجھتی ہے کہ سیاست پر عام انسان کا بھی حق ہے۔ ملکی خوشحالی اور ترقی میں عام انسان کا بھی حصہ ہے۔ لہذا عام انسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے عام انسان پارٹی عام لوگوں کو باصلاحیت بنانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ عام لوگ سیاست میں آ کر اپنی تقدیر خود بدلنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے "شیڈو میئر" کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک تربیتی پروگرام ہے جو لوگ عملی سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اس پروگرام کے ذریعے سیاست کی پیچیدگیوں اور سیاسی نظام کی باریکیوں کو سمجھ پائیں گے۔

کون شیڈو میئر بن سکتا ہے؟

شیڈو میئر بننے کے لیے عام انسان پارٹی کا ممبر ہونا ضروری ہے۔

عمر کی کوئی قید نہیں۔

ہر وہ شخص جو سیاست کا شوق رکھتا ہو اور عملی طور پر بطور امیدوار الیکشن لڑنا چاہتا ہو شیڈو میئر بننے کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ عام انسان پارٹی کی نیشنل کونسل امیدواران کی مناسب چھان بین اور انٹرویو کے بعد اس کی حتمی منظوری دے گی۔

شیڈو میئر کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟

1. جس علاقے میں شیڈو میئر مقرر کیا گیا ہے اس علاقے کے لوگوں سے ملنا، اپنا اور عام انسان پارٹی کا تعارف کرانا۔

2. اپنے علاقے کے لوگوں کو کو عام انسان پارٹی کا ممبر بنانا۔ ان کے ساتھ فون نمبر کا تبادلہ کرنا اور واٹس ایپ پر گروپ بنا کر ان سب کو اس گروپ میں شامل کرنا۔

3. واٹس ایپ گروپ کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا اور لوگوں سے رابطہ رکھنا۔

4. گروپ میں شامل تمام افراد کے مسائل اور صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کرنا۔

5. لوگوں کے مسائل کو تحمل اور بردباری سے سننا اور اپنی مدد آپ کے تحت ان کے حل کے لئے کوشش کرنا۔

6. اپنی مدد آپ کے تحت حل نہ ہونے والے مسائل کو کو متعلقہ سرکاری حکام تک تک پہنچانا۔

7. سرکاری محکموں کے لوکل سربراہان اور عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنا اور انھیں برقرار رکھنا۔

8. منتخب عوامی نمائندوں اور سرکاری حکام کو مسائل حل کرنے میں ہر ممکن مدد دینا۔

9. اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کو یقینی بنانا اور میٹنگ کی لائیو ویڈیو بنا کر فیس بک پیج پر لگانا۔

10۔ ہفتہ میں کم از کم ایک بار فیس بک لائیو سیشن کرنا۔

بطور "شیڈو میئر" عام انسان پارٹی کا حصہ بننے کےلئے ابھی اپلائی کیجیئے ۔

Tell/WhatsApp +923218481929

Https://aaminsan.com