شیڈو منسٹر کیا ہے؟
عام انسان پارٹی بجا طور پر یقین رکھتی ہے کہ عام انسانوں کی بھرپور شمولیت کے بغیر سیاسی عمل وقوع پذیر نہیں ہو سکتا۔ عام انسان پارٹی پاکستانیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں پر وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی موضوع یا ایشو پر دنیا بھر کے ماہرین سے سیکھ کر، مکمل مہارت اور بھرپور عملی تجربہ حاصل کرکے پاکستان کے مسائل کو لوکل ماحول کے مطابق پاکستان کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے حل تجویز کریں گے۔ اگر آپ کے دل میں پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہے تو آپ ” شیڈو منسٹر ” بن کر اپنے ملک کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔
کون شیڈو منسٹر بن سکتا ہے؟
شیڈو منسٹر بننے کے لیے عام انسان پارٹی کا ممبر ہونا ضروری ہے ۔ عام انسان پارٹی ایسے تمام افراد کو انکے شاندار مقاصد کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے ان کی راہنمائی اور تعاون کرے گی۔ ہر وہ شخص جو کسی خاص سبجیکٹ / ایشو پر کام کرنے کا ارادہ ، جزبہ ، صلاحیت اور شوق رکھتا ہو وہ شیڈو منسٹر بننے کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ عام انسان پارٹی کی نیشنل کونسل امیدواران کی مناسب چھان بین اور انٹرویو کے بعد اس کی حتمی منظوری دے گی۔ شیڈو منسٹر کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں۔
شیڈو منسٹر کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟
1. شیڈو منسٹر اپنے شعبے سے متعلق دنیا بھر کے تمام ممالک کے حاضر سروس وزراء ، سابق وزرا ، مشیران اور سیکرٹریوں کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ ماہرین کے ساتھ دوستی کرے گا۔ انکے ساتھ خوش گوار تعلقات کو فروغ دے گا۔
2. دنیا بھر کے ماہرین کے انٹرویوز کرے گا اور ان سے براہِ راست سیکھے گا۔ یہ انٹرویوز یوٹیوب اور شیڈو منسٹری کے پیج پر لائیو نشر کیے جائیں گے۔
3. ہر تین مہینے کے بعد ایک آن لائن کانفرنس کرے گا اور دنیا بھر سے تمام ممالک کے ماہرین کو کانفرنس میں بطور مہمان سپیکر دعوت دے گا۔
4. اپنی منسٹری سے متعلقہ بین الاقوامی آن لائن کانفرنسوں میں شمولیت اختیار کرے گا۔
5. بطور شیڈو منسٹر اپنے علم ، تجربات اور مہارت کی بنیاد پر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گا اور پاکستانی حکومت اور عوامی نمائندوں کو لیٹر لکھے گا۔
بطور “شیڈو منسٹر” عام انسان پارٹی کا حصہ بننے کےلئے ابھی اپلائی کیجیئے ۔
Aam Insan Party 🇵🇰 Common Man’s Voice
Call/WhatsApp: +923218481929
To become a member of the Aam Insan Party, click on the link and complete the form. Thank you
Scroll to Top