Simplest Example Of Digital Elections

15
Who is is your favorite leader?

عام انسان کسے کہتے ہیں؟

آپ کا تعلق کس طبقے سے ہے ؟

عام اور خاص کی معاشی تقسیم کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ انسانوں کی معاشی معاشی درجہ بندی کی اقسام درج ذیل ہیں۔ پہلی تین اقسام عام انسانوں پر مشتمل ہیں جبکہ آخری دو اقسام کو خاص قرار دیا گیا ہے۔

معاشی تقسیم (کلاس سسٹم)

👈 غریب ترین/ لوئر کلاس
(خط غربت سے نیچے، دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور کوئی ٹیکس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔)

👈 غریب / لوئر مڈل کلاس
(دو وقت کی روٹی میسر ہے مگر یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے)

👈 متوسط طبقہ / مڈل کلاس
(بمشکل گزارہ کرتے ہیں۔ بنیادی ضروریات پوری کر لیتے ہیں مگر اکثرو بیشتر مقروض رہتے ہیں)

👈 متمول طبقہ/ اپر مڈل کلاس
(محدود اختیارات و مراعات یافتہ صاحب حیثیت طبقہ)

👈 ایلیٹ کلاس
(لامحدود دولت و اختیارات)

خلیل الرحمٰن ہنجرا
سیکریٹری جنرل
عام انسان پارٹی

عام انسان پارٹی 🇵🇰 عام انسان کی آواز
Call /WhatsApp : +923005755459
www.aaminsan.com
عام انسان پارٹی کا ممبر بننے کیلئے لنک پر کلک کر کے فارم پر کریں شکریہ ✅
www.aaminsan.com/membership
جانیئے عام انسان پارٹی کے بارے میں www.aaminsan.com/manifesto

#اپنے_جیسوں_کا_انتخاب_کریں
‎#AamInsan ‎#AamInsanParty ‎#VoiceOfACommonMan
#DigitalPakistan
#rajapakistani
#Mindset
#aamtvlive
#aamtv

ڈیجیٹل الیکشنز کیا ہیں؟

موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے کی جانے والی ووٹنگ ڈیجیٹل الیکشنز کہلائے گی۔ تمام پاکستانی شہری جو پاکستان میں یا دنیا بھر میں کہیں بھی رہتے ہوں اپنے موبائل فون کی مدد سے اپنے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل الیکشنز کے فوائد :

دنیا بھر میں بسنے والے تمام اوورسیز پاکستانیز اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

 ڈیجیٹل الیکشنز بالکل مفت ہوں گے۔ اور حکومت پاکستان کے اخراجات تقریباً صفر ہو جائیں گے۔

 امیدواران کے اخراجات بھی بہت کم ہو جائیں گے جس کی وجہ سے عام شہری زیادہ تعداد میں الیکشن لڑ سکیں گے۔

 پوسٹرز لگانے اور بینرز اویزاں کرنے سے گلیاں اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی۔ اور جگہ جگہ پوسٹر کا گند نظر نہیں آئے گا۔

 ڈیجیٹل الیکشن کمپین کی وجہ سے امیدواران کو ووٹرز کے گھروں میں نہیں جانا پڑے گا۔

 سرکاری عملے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کسی قسم کی ٹرانسپورٹ درکار نہیں ہوگی۔

 حکومت کو کوئی انتظامات نہیں کرنا پڑیں گے۔

 امیدواروں کو ووٹرز کو ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کرنی پڑے گی۔

 امیدواروں کو الیکشن آفس نہیں کھولنے پڑیں گے۔

 امیدواروں کو عملہ نہیں رکھنا پڑے گا۔

 ڈیجیٹل الیکشنز سے صرف پیسہ ہی نہیں بلکہ وقت بھی بچے گا۔

 ڈیجیٹل الیکشنز سو فیصد درست اور فوری نتائج دیں گے۔

 ڈیجیٹل الیکشنز کا ریکارڈ ہر وقت الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہوگا اور کوئی بھی ووٹر اپنے دیئے ہوئے ووٹ کو دیکھ سکے گا۔ جس سے دھاندلی کے چانسز ختم ہو جائیں گے۔

 کسی بھی ووٹر یا امیدوار کا آپس میں صرف ٹیلی فونک رابطہ ہوگا۔ جس کی وجہ سے مخالفین کے درمیان تصادم نہیں ہو گا۔ امن و آمان کے مسائل نہیں ہوں گے۔

 ڈیجیٹل الیکشنز بار بار کیے جا سکتے ہیں۔ قوم سے رائے لی جا سکتی ہے۔

 ڈیجیٹل الیکشنز سے کسی امیدوار کو ووٹ کی مدد سے منتخب کیا جا سکے گا بلکہ ووٹرز اپنا دیا ہوا ووٹ واپس لے کر کسی بھی منتخب شدہ نمائیدے کو نااہل قرار دے سکیں گے۔

 الیکشن کے معاملات میں عدالتوں کا عمل دخل صفر ہو جائے گا۔

امیدواروں کی اہلیت اور نااہلیت کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہوگا۔

صاف شفاف انتخابات پاکستان کو حقیقی جمہوری ملک بنانے اور پارلیمنٹ میں عام انسانوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل الیکشنز بنیادی کردار ادا کریں گے۔

راجہ پاکستانی

عام انسان پارٹی 🇵🇰 عام انسان کی آواز

Call / WhatsApp : +923218481929 

https://aaminsan.com

عام انسان پارٹی کا ممبر بننے کیلئے لنک پر کلک کر کے فارم پر کریں شکریہ ✅

https://aaminsan.com/membership 

جانیئے عام انسان پارٹی کے بارے میں

https://aaminsan.com/manifesto

#اپنے_جیسوں_کا_انتخاب_کریں
‎#AamInsan ‎
#AamInsanParty ‎#VoiceOfACommonMan
#digitalelections
#digitalcurrency
#DigitalPakistan
#rajapakistani
#mindsetinstitute
#aamtvlive

Scroll to Top